ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کینیڈا: اچانک گرمی بڑھنے سے 230 سے زیادہ افراد ہلاک، درجہ حرارت 49 ڈگری سے تجاوز

کینیڈا: اچانک گرمی بڑھنے سے 230 سے زیادہ افراد ہلاک، درجہ حرارت 49 ڈگری سے تجاوز

Wed, 30 Jun 2021 11:04:00    S.O. News Service

اوٹاوہ، 30؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ماحولیاتی تبدیلی غیر معمولی مضر اثرات اب دنیا بھر میں نظر آنے لگے ہیں۔ کینیڈا کی راجدھانی اوٹاوا سے موصول والی اطلاعات کے مطابق ریاست وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوا اور پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

سی این این کے مطابق کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں گرمی کے سبب جمعہ سے لے کر منگل کے روز تک 230 افراد کی جان جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔ صوبائی سربراہ کورونر نے اسے ایک مشکل ترین وقت قرار دیا ہے۔

ویسٹرن کینیڈا میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

کینیڈا میں عہدیداران رہائشیوں خصوصاً بزرگوں کو گرمی کے اثر سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔


Share: